اسلام آباد جولائی 30(ٹی این ایس )نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق(آج) بروز اتوار 3 بجے سہ پہر تک سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغزات نامزدگی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سوموار دو بجے دوپہر تک وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق بروز پیر تین بجے سہ پہر سپیکر قومی اسمبلی کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرِیں گے۔ یکم اگست 2017 بروز منگل 3 بجے قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب ہو گا۔