پنجگو جولائی 30(ٹی این ایس ) پاک ایران سرحد پر واقع شہر پنجگور کے علاقے پروم میں ہونے والا دھماکہ کے نتیجے میں چار افراد جابحق ہو گئے ، لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے کے باعث ہوا۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد چرواہے تھے۔ حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا ہے جبکہ جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔













