سب سے بدترین بلدیاتی نظام سندھ کا ہے، اسد عمر

 
0
159

اسلام آباد 11 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل صوبوں کی سطح پر نہیں آ پائے جبکہ ضرورت سے زیادہ وسائل وفاق سے صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام بہتر نظام ہے لیکن سندھ کا موجودہ بلدیاتی نظام بد ترین نظام ہے جبکہ ہم اور ایم کیو ایم عدالتوں میں اس قانون کے خلاف موجود ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اداروں کو بااختیار بنائے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اس لیے سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس ایشو کو اٹھانا چاہئے۔