پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

 
0
415

اسلام آباد 12 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی شام 13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز اسپتال آئی تھی،ملزم رہنمائی کا جھانسہ دے کر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کی۔اسلام آباد پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔