سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی جنرل باڈی کا اجلاس

 
0
201

اسلام آباد 15 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی جنرل باڈی کا اجلاس زیرصدارت لیاقت علی ساہی منعقدہوا جس میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے منتظم شاہ، خالد کیانی، محمد بوٹا، چوہدری شفقت اللہ وڑائچ،زین العابدین، گل زیب ستی، محمد صدیق،محمد امتیاز، مظہر چیمہ، سید اشتیاق شاہ، محمد سرفراز،محمد امتیاز خان،محمد شعبان،محمد اقبال،شاہ خالد،طارق محمود نیازی،محمد اجمل خان،رحمت ستی،قمر شہزاد،ساجد محمود،محمد منیر،انیس خان ودیگر عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی ساہی،چوہدری شفقت اللہ وڑائچ و دیگر عہدیداران نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پانچ سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو ووٹ کا حق دلوایا تھا لیکن پچھلے ریفرنڈم میں وہ غلط فیصلہ کر گئے تھے لیکن اس دفعہ وہ اپنا ووٹ ڈیموکریٹک ورکرز یونین کو دیں گے اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ہم تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کروائیں گے اور تمام نئی بھرتیاں کلریکل اور نان کلریکل سٹاف 2017کے معاہدے کے تحت کروائیں گے اور دیگر تمام مسائل کو انتظامیہ کے ساتھ باہمی گفت و شنید کے ذریعے حل کروائیں گے۔