آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
128

اسلام آباد 15 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد، سنٹرل پولیس آفس میں اج دوسری کھلی کچہری کا انعقاد کیا آئی جی اسلام آباد نے کھلی کچہری میں آنے والے 20 شہریوں کے مسائل سنے۔ محکمہ پولیس کے حاضر سروس اور سابقہ ملازمین نے بھی اپنے مسائل پیش کیے۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سن کر بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ آئی جی کی‏ مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، تمام افسران پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائیں