مشاورتی اجلاس میں شرکاء کے قہقوں کا باعث بننے والالطیفہ سنا دیا

 
0
515

لاہور جولائی 30(ٹی این ایس ) حکومت کی اتحادی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد افسردگی کے ماحول میں منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکاء کے قہقوں کا باعث بننے والالطیفہ سنا دیا ۔مولانا فضل الرحمن نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں میزبان کی جانب سے سوال پر بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں نے لطیفہ سنایا کہ جب کوئٹہ میں میری گاڑی پر بم حملہ ہوا تو اس وقت کچھ رہنما بھی گاڑی میں میرے ساتھ موجود تھے ۔ انہی میں سے ایک صاحب دو ماہ بعد ملاقات کیلئے آئے اور کہا کہ دھماکے کی وجہ سے میرے کان ابھی تک بند ہیں جس پر میں نے انہیں کہا کہ دھماکہ تو میری سائیڈ پر ہوا تھا اور میرے کان تو ٹھیک ہیں جس پر ان صاحب نے کہا کہ میرا تو پہلی بار تھا ۔ میں نے میاں صاحب سے کہا کہ آپ کے ساتھ بھی یہ پہلی بار نہیں بلکہ بار بار ہوا ہے اس لئے تمام شرکاء نے خوب قہقہ لگایا۔