کراچی میں دھماکہ، 12 افراد جاں بحق متعدد زخمی

 
0
121

اسلام آباد 18 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے 12 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں نالے پر ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن نے کراچی دھماکے کے 8 زخمیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے دھماکے میں تخریب کاری یا دہشتگردی کے عنصر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔