آن لائن سہولیات کی فراہمی اور اصلاحات مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ایکسائر ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ 7 ارب 50 کروڑ ریونیو حاصل کیا

 
0
348

چیف کمشنر اسلام کے احکامات پر سیاحتی مقامات اور گھروں کی دہلیز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ڈرائیکٹر ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم خان

اسلام آباد 19 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر اصلاحات اور ان لائن سہولیات کی فراہمی سے ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ریکارڈ 7 ارب 50 کروڑ روپے ریونیو حاصل کر لیا ایکسائز آفس ذرائع کے مطابق
اصلاحات اور ان لائن سہولیات کی فراہمی سے ریونیو میں گزشتہ برسوں کی نسبت 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا،
کوڈ 19 وباء کے دوران چیف کمشنر عامر علی احمد کے احکامات پر تعطیلات کے باوجود آن لائن لائن سہولیات کے اجراء سے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کیا گیا تھا، شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ایکسائر ڈیپارٹمنٹ نے روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر اور چیف کمشنر آفس کے سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر سے متعلق اعداد و شمار عوام تک پہنچائے تاریخ میں پہلی بار
وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلز سے بیڈ ٹیکس کی وصولی میں شفافیت لانے کیلئے انٹرفیز انسٹال کیئے گئے جس سے ماضی میں شہر بھر سے چند لاکھ روپے جمع ہونے والا ریونیو کروڑوں روپے تک پہنچ گیا،پروفیشنل ٹیکس کی وصولی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی اور وفاقی دارالحکومت میں واقع گاڑیوں کی خریدوفروخت کے شورمز،ڈیلرز اور پراپرٹی ڈیلرز اور ایجنٹس کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیا گیا،ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات سے ریونیو میں اضافہ ہوا،ڈیپارٹمنٹ نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں ایکسائر فیسوں کی مد میں 5 ارب روپے اور ایف بی آر کیلئے بطور تھرڈ پارٹی پارٹنر 2 ارب 50 کروڑ روپے ریونیو حاصل کیا،ڈرائیکٹر ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے بتایا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مصدقہ ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک ویرفیکشن اور فزیکل چیکنگ کا نظام متعارف کروایا گیا جس سے جعل سازی میں کمی آئی ہے اور بائیو میٹرک ویرفیکشن اور فزیکل چیکنگ سے ڈیپارٹمنٹ نے 220 چوری کی گاڑیاں برآمد کی جن میں سے بڑی تعداد فرانزک کے بعد مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے
کٹ اینڈ ویلڈ گاڑیوں کے استعمال سے متعلق ایکسائر آفس کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ کٹ اینڈ ویلڈ گاڑیاں قانون کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار دفتری کاموں میں استعمال کر سکتے ہیں لیکن بہت کم بوقت ضرورت صرف 3 گاڑیاں آفیشل ڈیوٹی کیلئے استعمال کی جاتی ہیں جن کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے ڈرائیکٹر ایکسائر نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ چیف کمشنر عامر علی احمد کے احکامات پر شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں کی دہلیز اور شہر کے معروف سیاحتی و تجارتی مقامات پر بھی گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر بغیر کسی اضافی چارجز کے کی جا رہی ہے اور شہری ایکسائر ڈیپارٹمنٹ آنے سے پہلے سہولیات کی بروقت فراہمی اور کسی پریشانی سے بچنے کیلئے ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ویب سائٹ سے ضروری معلومات اور آن لائن اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔