وہاڑی 19 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تھانہ ماچھی وال کے ایس ایچ او حسن آفتاب سے محمد خالد پراچہ روزنامہ اردو ٹائمز بیوروچیف ویاڑی سے خصوصی ملاقات
ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ ماچھیوال ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کے ویژن ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی میاں مظہر حیات حراج کی زیر سرپرستی جرائم کے خاتمے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنا ان کے جان و مال کی حفاظت امن عامہ کا قیام اور معاشرے سے جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات ہیں میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے انشاءاللہ ہم ایکشن لیں گے مثبت تنقید سر آنکھوں پر مگر ہماری کارکردگی کے حوالے سے مثبت رپورٹنگ کرنا اور حقائق کو اجاگر کرنا بھی میڈیا کے دوستوں کی ذمہ داری ہے پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے یہ ایک دوسرے کی ذمہ داری اور مجبوریوں کو بخوبی جانتے ہیں میڈیا کے دوستوں کے جائزمسائل کا حال میری اولین ترجیح ہوگا میڈیا بالخصوص عوام جرائم عناصر کی نشاندہی کریں ان کا نام راز میں رکھا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا میں عوام کی خدمت کے لیے اکثر اوقات دفتر میں موجود رہتا ہوں او ہر سائل مجھ سے مل سکتے ہیں اور اپنا مسئلہ بیان کر سکتے ہیں انشاء اللہ ان کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کی بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر اے ایس آئی غلام عباس بھی ساتھ تھے