مسلم لیگ خیبرپختونخوا (ن )کااہم اجلاس،نوازشریف پورے ملک کے قائد بن گیا،امیر مقام

 
0
543

پشاور جولائی 30(ٹی این ایس )مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کی عوام نے ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیاہے،نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوا،پانامہ فیصلہ پاکستان کی خاطر قبول کیا،جے آئی ٹی نوازشریف کے خلاف کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہی۔پشاورمیں مسلم لیگ خیبرپختونخواکااہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر امیر مقام کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کی عوام نے ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا، جی آئی ٹی آکر دیکھے کہ کتنے عوام جلسوں میں آتے ہیں، یہ فیصلہ خلاف توقع ہوا مگر ہماری قیادت نے ملک کی خاطر قبول کیا،نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوا،نواز شریف کو تنخوا نہ لینے پر نا اہل قرار دیا گیا، امیر مقام کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخواکے ایم پی ایز تیار رہے وقت آگیا ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ کو جھوٹا کہا اور پھر آکر بیٹھ گیا ،پالیمنٹ کو جھوٹا کہنے والہ بھاسٹھ تراسٹھ پر پورا اترتاہے، ، آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ کی ہوگی۔ عمران خان سے عوام حساب لیں گے ، عمران خان کو پی ایم ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیں گے160آرٹیکل 62/63عمران خان پر بھی لاگو ہوتاہے۔اجلاس سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اورپارلیمانی لیڈرسرداراورنگزیب نلوٹھا کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے کیا جرم کیا ہے یہ بتایا جائے، پیسے نہ لیے تو نا اہل کردیا گیا، لارجر بینچ نے میرے قائد کو کرپشن کے الزام میں نااہل نہیں کیا، میرا قائد حکم دے تو تیلی پہلوان کو دو دن میں آوٹ کردینگے، نواز شریف کے بیٹے کی کمپنی تھی کسی کے باپ کی تو نہیں تھی۔اجلاس سابق وزیراعلی پیر صابرشاہ نے بھی خطاب کیا انکاکہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ منتخب وزیراعظم کو قتل اور انکی حکومت ختم کردی گئی، نواز شریف کے خلاف سی پیک کی وجہ سے عالمی سازش ہورہی ہیں، عدالت نے فوجی آمروں کے خلاف کیوں مقدمے نہیں کرتی، فوجی آمروں نے عدالتوں پر بندوق رکھ کر جمہوریت ختم کی، جو انصاف جج کے بیٹے کو ملتی ہے کیا وہ عام آدمی کو ملتی ہیں،آج میری عدلیہ کا کندہ استعمال ہورہاہے۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جاوید مرتضی کاکہنا تھا کہ نواز شریف پہلے مسلم لیگ کے قائد تھے پانامہ فیصلہ کے بعد پورے ملک کے قائد بن گئے، جی آئی ٹی نے ہاتھی پکڑنے کی بجائے دم پکڑلی، سریم کورٹ نے تاریخ کا متنازعہ فیصلہ سنایاہے۔ پاکستانی قوم اس فیصلہ کو نہیں مانتی، مسلم لیگ ن پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو ئی۔۔۔ ن لیگ کے اجلاس میں قراردادبھی پاس کیاگیا،قراردادکے مطاب 29 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے تمام فیصلوں کا یہ اجلاس تائید کرتا ہے، یہ اجلاس نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے، نااہلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، عدلیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، سی پیک، ایٹمی دھماکہ اور دیگر اہم منصوبے شروع کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔