اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن)نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی

 
0
439

اسلام آباد جولائی30 (ٹی این ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو نکالی گئی ریلی کی قیادت عقیل انجم کررہے تھے احتجاجی ریلی گولڑہ موڑ سے شروع ہوکر نیشنل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن قومی اسمبلی عقیل انجم نے کہا کہ پانامہ فیصلہ سی پیک ،توانائی سمیت ملکی ترقی کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے ڈرامہ رچایا گیا،قومی جانتی ہے جس بات کو بنیاد بنا کر نوازشریف کا نااہل قراردیا گیا ہے اسکی کوئی اہمیت نہیں،قوم نے پانامہ فیصلے کو مسترد کر دیا ہے،اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کو قوم کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی جگہ پر میاں شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی یا کوئی بھی پارٹی رہنما آئے اس میں نواز شریف کی ہی جھلک ہو گی ۔بے بنیا د الزامات کے ذریعے نواز شریف کو منصب سے تو ہٹا دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔