پیر سہری اور پیر کوہ میں فرنٹیئر کور اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی،2 فراری کیمپ تباہ، بھاری تعداد میں گولہ بارود بر آمد

 
0
429

کوئٹہ جولائی 30(ٹی این ایس )ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر سہری اور پیر کوہ میں فرنٹیئر کور اور حساس ادارے کی مشترکہ کاروائی ۲ فراری کیمپ تباہ بھاری تعداد میں گولہ بارود بر آمد،سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر سہری اور پیر کوہ میں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ کاروائی کے دوران فراریوں کے زیر استعمال دو کیمپ تباہ کر کے 32 کلو بارود،2 ریمورٹ کنٹرول بم،میزائل فیوزز،اور ڈیٹونٹرز برامد کر لئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔