اسلام آباد (ٹی این ایس) کھلاڑی اگلے سال پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستانی قوم اور ملک کے لیے راجہ مارشل آرٹس، بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے کھلاڑی آئندہ سال بھی کامیابیوں کے حصول کے لیے محنت جاری رکھیں۔ پاکستان میں راجہ مارشل آرٹس کلب نے تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں 3 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔

سال 2025 ملک و قوم کے لیے کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔
پاکستان مارشل آرٹس کوئین مس لائبہ رب نواز جنجوعہ نے گولڈ میڈل جیت کر خواتین کے لیے مثال قائم کردی۔
خواتین کے لیے سیلف ڈیفنس بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ نے ازبکستان میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی کراٹے ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے ورچوئل خطاب میں کیا۔
پاکستانی مارشل آرٹس ٹیم نے انٹرنیشنل کامن ویلتھ کراٹے ٹورنامنٹ، ناووئی، ازبکستان میں 3 گولڈ میڈل جیتے۔
راجہ مارشل آرٹس بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں فاتح ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین مس لائبہ ربنواز جنجوعہ، عشا ارم، محترمہ ارم ندیم، شیہان مزمل محبوب، خالد قریشی، آکاش راجپوت، راجہ اظہر اقبال جنجوعہ، اصغر علی مبارک اور دیگر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے ذمہ دار ادارے ملک و قوم کا سافٹ امیج اجاگر کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد (ریٹائرڈ)، حنا ندیم، اظہر خان، ایم رامین مزمل، ماجد مغل، اکرم خان، شرافت علی، اویس راشد مغل، توحید شاہ، دانیال بٹ، صائمہ عمران، فاطمہ عمران، سعدیہ سعید چوہدری، یاجو جان، فرزانہ جان ,سعید چوہدری، مریم اصغر، طیبہ عمران جنجوعہ، حوریہ ایمان، عثمان جنجوعہ، عائشہ شوکت، زینب شوکت، ولید بن اصغر، اور انیب بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ازبکستان میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، ہمیں سخت محنت کرنا ہو گی کیونکہ عالمی سطح پر معیار بلند ہو رہا ہے۔
شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ کی خصوصی کوچنگ اور رہنمائی کے نتیجے میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ گولڈ میڈل جیتنے والی عشا ارم اور سین پائی لائبہ رب نواز جنجوعہ قابل تعریف ہیں دونوں خواتین کھلاڑی بہترین مثال ہیں۔
کھلاڑیوں نےوالدین کی مدد سے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا جو ایک بہترین مثال ہے۔
اس موقع پر گولڈ میڈل جیتنے والی کھلاڑیوں مس لائبہ رب نواز جنجوعہ اور عشاء ارم نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کے فضل والدین کی دعاؤں اور شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ کی خصوصی کوچنگ اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ ٹورنامنٹ میں راجہ کے مارشل آرٹس بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے مارشل آرٹ کوئین مس لائبہ رب نواز جنجوعہ، مس عائشہ ارم اور عبداللہ نے گولڈ میڈل جیتے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سینپائی عشا ارم اور سینپائی لائبہ رب نواز جنجوعہ پاکستان میں کراٹے کی تاریخ کی دوسری خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کراٹے ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔
مختلف کیٹیگریز میں پاکستان کی سینپائی لائبہ رب نواز جنجوعہ (ایک گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل)، سین پائی عشا ارم (گولڈ میڈل)، عبداللہ (گولڈ میڈل) اور سینسی حسن علی نے دو چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔
صدر کیوکشن پاکستان شیہان راجہ خالدمحمود جنجوعہ نے پاکستانی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی۔ واضح رہے کہ ٹیم نے شیہان راجہ خالد کے ویژن کے مطابق کامیابی حاصل کی۔ شیہان راجہ خالد محمود، 6 ڈ ان بلیک بیلٹ (جاپان، یو ایس اے)، ہال آف فیم یو ایس، نے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کوچنگ اور سہولیات فراہم کی ہیں، جس کے نتیجے میں تین گولڈ میڈل حاصل ہوئے ہیں۔