چیئرمین سی ڈی اے کا آئی جے پی روڈ، راول ڈیم انٹرچینج اور سیونتھ ایونیو انٹرچینج کا دورہ

 
0
179

اسلام آباد 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین نے بدھ کے روز اعلی افسران اور این ایل سی کے افسران کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی جائزہ لیا

اس موقع پر ڈی جی این ایل سی نے چیئرمین سی ڈی اے کو آئی جے پی منصوبے پر تفصیلی بریفننگ دی جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کیں گئیں کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور ٹریفک ڈائیورزن سائنز کو نمایاں جگہ آویزاں کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انکو قیمتی وقت کے ضیاع سے بچایا جاسکے

مزیدبرآں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو کہا کہ سیونتھ ایونیو پل کو فروری 2022 تک مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے اسی طرح راول ڈیم انٹرچینج میں فلائی اوور والا حصہ جنوری 2022 تک مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کام کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں

علاوہ ازیں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے مزید ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہیں ہونا چاہیئے۔ اسی طرح راول ڈیم انٹرچینج کے اطراف ریفلکٹرز لگائے جائیں تاکہ شہریوں کو سہولت میسر ہوں بعد ازاں انوائرمنٹ ونگ کو ہدایات جاری کی گئیں ماحول کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے اطراف مناسب جگہوں کا انتخاب کرکے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے