سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے زیر اہتمام کرسمس اور سال نو کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب۔
اسلام آباد 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کی طرف سے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کرسمس اور سال نو کی آمد کے حوالے سے کیک بھی کاٹاگیا،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ کے انچارج سید سبط الحسن بخاری،ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری اشرف فرزند،ممبرقومی کمیشن برائے انسانی حقوق منظور مسیح،کوآرڈینیٹر چوہدری طارق محمودگجر،مشتاق صابر،چوہدری نثار،عرفان خان،بابر رشید،سلطان بہادر،راجہ شکیب،حاجی صبور،پاسٹر نذیر مسیح،عدیل غوری،سیموئل غوری،وارث بھٹی،سلیم بھٹی،وارث دلیپ،رزاق مسیح،وکٹر تھامس،شفقت مسیح،سنی مسیح،پرویز مسیح،عاشق مسیح و دیگر عہدیداران نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ کرسمس کا تہوارامن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم نے جہاں ادارے میں مسلم ملازمین کے لیے بے شمار مراعات دلوائیں وہاں اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے لیے ان کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی بھیجوانے،کر سمس اور ایسٹر پر بونس الاؤنس،مسیحی ملازمین کے بچوں کی ترجیح بنیادوں پر بھرتی،مسیحی ملازمین کی بلاتفریق پروموشن سمیت ہر سطح پر برابری کی بنیاد پر تمام مراعات دلوائیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ملازمین کے فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے اعلان کیا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ادارے کی تقسیم کے حوالے سے اسلام آباد کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ 28دسمبربروز منگل صبح دس بجے آبپارہ چوک میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں سی ڈی اے کی تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔