تھانہ سہالہ/فائرنگ کا واقعہ ایگل ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس جوان کریمینلز سے جہاد کرتے ہوئے زخمی

 
0
98

اسلام آباد 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تھانہ سہالہ/فائرنگ کا واقعہ ایگل ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس جوان کریمینلز سے جہاد کرتے ہوئے زخمی پولیس جوانوں نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے دو پولیس جوان ذاکر اور یاسر زخمی ہوگئے زخمی جوانوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ تھانہ سہالہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔