بینظیر بھٹو کی برسی پر سندھ ہا ئیکورٹ نے چھٹی کا اعلان کر دیا

 
0
533

کراچی 24 دسمبر 2021 (ٹی ای ایس): سندھ ہا ئیکورٹ نے بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔سندھ ہائیکو رٹ کے نو ٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو کراچی،سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد اورسرکٹ بینچز بھی بند ہوں گے۔

رجسٹرار نے چھٹی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا،وفاقی اور صوبائی اسپیشل کورٹس بھی 27 دسمبر کو بند رہینگی۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے بھی 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد واپس جا رہی تھیں۔