شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 
0
189

اسلام آباد 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): حال ہی میں خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیرکے عہدے کا حلف لیا۔

یاد رہے کہ شوکت ترین اس وقت مشیر خزانہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ اب انہیں وزیر خزانہ بنا دیا جائے گا۔