وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 
0
241

اسلام آباد 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا .ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں افغان صورت حال پر غور کیاجائے گا۔اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید ، فوادچودھری اور معید یوسف شرکت کریں گے