کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ وفاقی کابینہ کے 2 نومبر، 2021 کے فیصلے اور E-12 کے متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے قائم کردہ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سیکٹر E-12 کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے مورخہ 29 دسمبر بروز بدھ دن تین بجے پہلی قرعہ اندازی کا انعقاد کررہی ہے

 
0
161

اسلام آباد 28 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ وفاقی کابینہ کے 2 نومبر، 2021 کے فیصلے اور E-12 کے متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے قائم کردہ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سیکٹر E-12 کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے مورخہ 29 دسمبر بروز بدھ دن تین بجے پہلی قرعہ اندازی کا انعقاد کررہی ہے۔ یہ قرعہ اندازی اولڈ ون ونڈو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی جائے گی۔ قرعہ اندازی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔

اس قرعہ اندازی میں متاثرین کی طرف سے جمع کروائے گئے صرف وہ کیسز زیر غور لائے گئے ہیں جن کا ریونیو ریکارڈ مروجہ پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال اور تصدیق کی جاچکی ہے۔

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ سیکٹر E-12 میں تعطل کے شکار ترقیاتی کام شروع کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔اس ضمن میں سیکٹر E-12 کی ترقیاتی کاموں کے اجراء میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر نے کے ساتھ ساتھ تمام انتظامی مسائل کو بھی حل کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ متاثرین کو بحالیاتی فائدہ کے طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی سے سیکٹر E12 کے متاثرین کی آبادکاری کا درینہ مسئلہ بھی اب حل ہو گیا ہے۔

سی ڈی اے انتظا میہ کی ہدایت پر انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن ونگ نے E-12 کے باقی سب سیکٹرز E-12/1 اور E-12/4 کے ڈیزائن اور تخمینے کو حتمی شکل دے دی ہے جسکے لئے ایک ہفتے کے اندر ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے اور توقع کی جارہی ہے کہ جنوری 2022 کے آخری ہفتے میں باقاعدہ ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر علی نواز اعوان ہونگے