تھانہ کھنہ کی حدود میں دبنگ کاروائیاں ایس ایچ او تھانہ کھنہ خود رات گئے گشت کرتے ہیں اور اپنے جوانوں کو الرٹ رکھتے ہیں

 
0
216

اسلام آباد 28 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تھانہ کھنہ کی حدود میں دبنگ کاروائیاں ایس ایچ او تھانہ کھنہ خود رات گئے گشت کرتے ہیں اور اپنے جوانوں کو الرٹ رکھتے ہیں انہوں نے آتے ہی ناجائز اسلحہ پر قابو پایا قبضہ گروپوں کے خلاف زبردست کاروائیاں کیں چوری ڈکیتی ان کے علاقے میں نا ہونے کے برابر ہے کچھ نام نہاد مقامی اخبارات ان کو بلیک میل کرنے کے لیے غلط خبریں لگا رہے ہیں جس کی عوام الناس نے سخت الفاظ میں مزمت کی ہے سہیل اجمد اعوان ایس ایچ او تھانہ کھنہ ایک تجربہ کار اور کرائم فائیٹر ایس ایچ او ہیں جو تھانہ کھنہ تعیناتی سے پہلے بطور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد کی سیٹ پر کام کر رہے تھے تو یہ ان کی ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت تھا کے انسپکٹر ہوتے ہوئے ایک سینئر سیٹ پر کام کر رہے تھے تو تھانہ کھنہ کا گند صاف کرنے کے لیے سابق ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر نے ایک فرض شناس آفیسر ہونے کے ناطے ان کو تھانہ کھنہ کا گند صاف کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ کھنہ تعینات کیا تھا عرصہ دو ماہ ان کی تعیناتی کو ہوئے ہیں معززین علاقہ کا کہنا ہے کے جلد وہ علاقے کو سمجھتے ہوئے کرایم پر قابو پا لیں گے سہیل احمد اعوان صاحب پکے نمازی ہیں احاطہ تھانہ میں اذان ہوتی ہے اور ایس ایچ او تھانہ کھنہ سہیل احمد اعوان خود نماز کی امامت کرواتے ہیں معززین علاقہ نے کہا کے ایسے ایماندار آفیسر کبھی کبھی تھانوں میں لگتے ہیں مگر مافیاز ایسی تعیناتی پر ناخوش ہے