سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، تعینات اہلکاران کوضروری ہدایات دیں اور چرچ انتظامیہ سے ملاقات کی
ہری پور 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اے ایس پی سرکل غازی خدیجہ عمر کا سرکل غازی میں نیو ائیر کے موقع پر انجیویکل چرچ، کیتھولک چرچ اور چرچ آف پاکستان کا دورہ۔ سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تعینات افسران و جوانوں کو ڈیوٹی سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر چرچز انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات سے متعلق دریافت کی. جس پر انتظامیہ نے ہری پور پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا.















