ہری پور پولیس نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

 
0
282

ہری پور 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ہری پور پولیس نے سال2021 کے دوران پرامن بلدیاتی انتخابات، مذہبی تہواروں و دیگر تقریبات کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ضلع بھر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر مثبت کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

سرائے صالح بینک ڈکیتی سمیت ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث گروہ اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ شدہ نقدی رقم، طلائی زیورات اور دیگر مسروقہ شدہ سامان اور مال مویشاں ریکور کرنے کرنے کے ساتھ چوری شدہ 06 موٹر کار، 04 دیگر گاڑیاں اور 14 موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے۔

قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات کی حدود میں 20 مقدمات کا اندراج کرتے 42 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے خلاف مثبت کاروائیاں کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب 10 لاکھ روپے مقررہ ہیڈ منی میں ملوث ملزم اشتہاری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 358ملزمان اشتہاری گرفتار کئے گئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف مثبت کاروائیوں کے دوران 844 منشیات فروشوں کے خلاف 744 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 797 کلو چرس، 106 کلوہیروئن، 3کلوآئس اور 21084 کُپیاں شراب برآمد کی گئیں۔

غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مثبت کاروائیوں کے دوران 250 سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، 2900 سے زائد سنیپ چیکنگ، اسلحہ کی دوکانوں کی چیکنگ کے دوران اسلحہ 21 کلاشنکوف، 94 رائفلز، 651 بندوقیں، 1493 پستول، مختلف بور کے 142399 کارتوس اور 24 چاقو چھریاں برآمد کرکے 1058 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 1048 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

نیشل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ کے 397، سیکورٹی ایکٹ کے 518، ہوٹل وسراؤں کے05، 14فارنرز ایکٹ کے 10، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے 94 اور ہوائی فائرنگ ایکٹ کے 217 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

عوامی فلاحی کے لئے قائم پولیس اسسٹنس لائنز پال آفس میں 2607 پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ، 2207 کریکٹر سرٹیفکیٹ، 5984 گمشدگی رپورٹ، 3199 کرایہ داری، 2182 اسلحہ ویری فیکشن اور 1090 افغان رجسٹریشن کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی زیر قیادت سال 2021 میں ہری پور پولیس کے دوران پرامن بلدیاتی انتخابات، مذہبی تہواروں و دیگر تقریبات کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر مثبت کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ گزشتہ سال کے دوران سرائے صالح بینک ڈکیتی سمیت ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث گروہ اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ شدہ نقدی رقم، طلائی زیورات اور دیگر مسروقہ شدہ سامان اور مال مویشاں ریکور کرنے کرنے کے چوری شدہ 06 موٹر کار، 04 دیگر گاڑیاں اور 14 موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے۔ ضلع بھر میں لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 20 مقدمات کا اندراج کرکے 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے کاروائیاں کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے مقررہ ہیڈ منی میں مطلوب ملزم اشتہاری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 358 ملزمان اشتہاری گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کئے گئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے “منشیات سے پاک ” خیبر پختونخوا کے وژن کے تحت نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے ہمرا ہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 797 کلو 071 گرام چرس، 106 کلو 513 ہیروئن، 3 کلو 844 گرام آئس اور 21084 کُپیاں شراب برآمد کرتے ہوئے 844 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 744 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران ضلع بھر میں 250 سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، 2900 سے زائد سنیپ چیکنگ اور اسلحہ کی دوکانوں کی چیکنگ کے دوران اسلحہ 21 کلاشنکوف، 94 رائفلز، 651 بندوقیں، 1493 پستول، مختلف بور کے 142399 کارتوس اور 24 چاقو چھریاں برآمد کرکے 1058ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 1048 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مثبت کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10RBA کے تحت 402 مقدمات اندراج کئے گئے۔ جیولری شاپس، بینکوں، مارکیٹوں، پٹرول پمپس، ہوٹل سراؤں، گیسٹ ہاؤسسز اور دیگر اہم مقامات پر ناقص سیکورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہ ہونے پر 12SVEP کے تحت 518 مقدمات اندراج کئے گئے۔ غیرملکی باشندوں کے خلاف 14 فارنر ایکٹ کے تحت 10 مقدمات اندراج کئے گئے۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف پر 94 مقدمات اندراج کئے گئے۔ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود فائرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 217 مقدمات اندراج کئے گئے۔ عوامی فلاحی کے لئے قائم پولیس اسسٹنس لائنز پال آفس میں 17269 افراد کو سہولیات فراہم کی گئی جن میں 2607 پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ، 2207 کریکٹر سرٹیفکیٹ، 5984 گمشدگی رپورٹ، 3199 کرایہ داری، 2182 اسلحہ ویری فیکشن اور 1090 افغان رجسٹریشن کی گئی۔

ڈی پی او ہری پور نے سال2021 کے دوران اہلیان ہری پور، علماء کرام، تاجر برادری، میڈیانمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں پرامن بلدیاتی الیکشن، مذہبی تہواروں دیگر تقریبات کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کاروائیوں کے دوران اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ آئندہ بھی امید ظاہر کی کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ ہری پور پولیس ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔