ایک لاکھ 28 ہزار 531 پاکستانی عازمین جج مکہ مکرمہ پہنچ گئے

 
0
439

اسلام آباد اگست21(ٹی این ایس)مجموعی طور پر ایک لاکھ 28ہزار531پاکستانی عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ، سرکاری سکیم کے تحت 48799جبکہ نجی سکیم کے تحت 43737عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ، 2ہزار 137خدام عازمین حج کی رہنمائی کر رہے ہیں ، پاکستان حج میڈیکل مشن سے 64ہزار 684عازمین نے استفادہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 28ہزار 531پاکستانی عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ، سرکاری سکیم کے تحت 48799جبکہ نجی سکیم کے تحت 43737عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ، 2ہزار 137خدام عازمین حج کی رہنمائی کر رہے ہیں ،600عازمین حج کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا گیا ہے ، حرم گائیڈر نے 9000کے قریب عازمین حج کی رہنمائی کی ہے ۔ پاکستان حج میڈیکل مشن سے 64ہزار 684عازمین نے استفادہ کیا ۔22مریضوں میں 6کو سعودی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ طبی طور پر 22پاکستانی عازمین حج رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ۔ وفات پانے والوں کو جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں سپرد خاک کیا گیا ۔