اعلی تعلیمی کمیشن نے تحقیقی پروگرام کے تحت83 منصوبوں کی مد میں ساڑھے36 کروڑ روپے جاری کر دئیے

 
0
427

لاہور جولائی 30(ٹی این ایس )اعلی تعلیمی کمیشن نے یونیورسٹیوں کیلئے تحقیقی پروگرام کے تحت 83 منصوبوں کی مد میں 36 کروڑ 50لاکھ روپے جاری کر دئیے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اعلی تعلیمی کمیشن نے اس پروگرام کے تحت 647تحقیق کے قومی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 3 سال ہے۔