میٹرو پولٹین کارپوریشن کے ترقیاتی فنڈز کی مد میں ڈپٹی میئرز کو6 کروڑ ،یوسی چیئرمین کو فی کس 10 لاکھ دینے کا فیصلہ

 
0
390

لاہور جولائی 30(ٹی این ایس ) میٹرو پولٹین کارپوریشن کے ترقیاتی فنڈز کی مد میں ڈپٹی میئرز کو 6 کروڑ جبکہ یوسی چیئرمین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 6 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز ڈپٹی میئرزکی صوابدید پر ہوں گے ۔ ڈپٹی میئرز زون کی تمام یونین کونسلز میں 6 کروڑ کے ترقیاتی کام کرائیں گے۔ اس کے علاوہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یوسیز کے چیئرمینز 10 لاکھ روپے لاگت تک کے ترقیاتی کام کرا سکیں گے۔میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ چیئرمینز کی جانب سے سکیمیں ملنے پر ٹینڈرز جاری کریں گے۔ ڈپٹی میئرز کو ترقیاتی سکیموں کی مد میں 6 کروڑ کے فنڈز مہیا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی میئرز اور یوسی چیئرمینوں کو فنڈزایم سی ایل اپنے وسائل سے فراہم کرے گا۔ ڈپٹی میئرز کو پہلے بھی تین تین کروڑ کے ترقیاتی فنڈز مہیا کیے جا چکے ہیں۔