رواں مالی سال کیلئے سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز میں 33 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا

 
0
635

لاہو ر جولائی 30(ٹی این ایس )گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے لئے سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز میں 33 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ۔نئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18کے لئے وفاقی حکومت نے سکوک بانڈز کے ذریعے 33 فیصد سے زائد فنڈز اکٹھے کئے ۔وفاقی بجٹ 2017-18 کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17 کے دوران سکوک بانڈز کے اجراسے 79.1 ارب روپے کے فنڈز اکٹھے کئے گئے تھے، جبکہ جاری مالی سال کیلئے بانڈز کے اجراسے 105.5 ارب روپے کے فنڈز اکٹھے کئے جائینگے۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز میں 33.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔