حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

 
0
121

وہاڑی 04 جنوری 2022 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تحصیلدار حافظ محمد اقبال کاٹھیا اور چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد نے آپریشن کی نگرانی کی 6500 روپے جرمانہ کیا اور سامان قبضے میں لیکر متعدد دکانداروں کو وارنگ جاری کی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری اپریشن کی نگرانی چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد اور تحصیلدار حافظ محمد اقبال کاٹھیا نے کی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ وہاڑی راؤ نعیم خالد نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر دکان سے 4 فٹ تک دوکاندار فٹ پاتھ استعمال کر سکتے ہیں اس سے زائد استعمال کرنے پر جرمانہ یا سامان قبضہ میں لے لیا جائے گا تحصیلدار حافظ محمد اقبال کاٹھیا نے کہا کہ دوکانداروں کو 4 فٹ سے زائد فٹ پاتھ استعمال کرنے پر 6500روپے جرمانہ کیا گیا اور متعدد دکانداروں کا سامان بھی ضبط کیا گیا ہے جبکہ مختلف دکانداروں کو وارنگ دیکر سامان 4 فٹ تک کرنے کی ہدایت جاری کی انہوں نے کہا عوام کو چاہئے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ہماری مدد کریں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔