موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع پرغور

 
0
160

اسلام آباد 04 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پنجاب میں اسکولوں کی موسم سرما تعطیلات میں 20 جنوری تک توسیع کا امکان ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب اسکولوں کی موسم سرما کی چھٹیاں20 جنوری تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے ایک دو روز میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اسکولوں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔