پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے پی او سی پاکستان چیپٹر کی ٹیم مقرر کرنے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

 
0
213

اسلام آباد 05 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے پی او سی پاکستان چیپٹر کی ٹیم مقرر کرنے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد فیلکن کلب لاہور میں کیا گیا۔چیئرمین اورو سیز گلوبل میاں طارق جاوید نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے پاکستان چیپٹر کے لیے چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی کو صدر کی اہم زمہ داری سونپی گئی۔ جبکہ سینئر نائب صدر کے لیے سیاسی و سماجی شخصیت کامران امین ملک، معروف کاروباری شخصیت اور شاعر و مصنف
امجد اقبال امجد کو صدر لاہور سٹی، رضوان غنی کو چیف آرگنائزر لاہور ڈویژن، گل شیر افگن کو صدر سرگودھا ڈویژن، عید محمد کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ تقریب میں معروف سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین میاں طارق جاوید کا کہنا تھا کہ ہم نے قلیل عرصے میں پی او سی گلوبل کے دائرہ کار کو اتنا وسیع کردیا ہے کہ دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا حصہ بن رہے ہیں۔ پاکستان چیپٹر کے لیے بہترین ٹیم منتخب کی گئی۔جس کی خوبصورت مثال عامر رفیق قریش ہے۔ اور ہم جلد ہی ایسا لائحہ عمل بنا رہے ہیں جس سے ہم بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں گے۔ نو منتخب صدر پی او سی پاکستان عامر رفیق قریشی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارا مقصد ملک کی معیشت کو نہ صرف بہتر کرنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر اپنا فعال کردار ادا کرنا ہے۔نو منتخب صدر پی او سی لاہور سٹی امجد اقبال امجد نے خوبصورت شاعرانہ و ادبی انداز میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔