وفاقی پولیس نے مختلف کا روائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 110گر ام چرس اور دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

 
0
173

اسلام آباد 05 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی پولیس نے مختلف کا روائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 110گر ام چرس اور دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،
تفصیلا ت کے مطابق ایس پی صدر زون تصور اقبال کی ہدایت پر تھانہ گولڑہ کے سب انسپکٹر منصب دار معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ سادات کالونی سے ایک شخص کو مشکوک جانتے ہوئے روکا دریافت پر جس نے نام و پتہ عنصر علی سکنہ تحصیل بھیر ہ ضلع سر گو دھا بتلایا،مذکورہ کی حسب ضابطہ تلا شی لینے پر 1020گر ام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایک اور کا رروائی کے دوران گو لڑ ہ پولیس نے شاروز مصطفی سے پسٹل 30بور معہ 10روند برآمد کرلیے،
دوسری جانب ایس پی سٹی کامران عامر علی کی ہدایت پر تھانہ بنی گالا پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محیب اللہ ولد جان باچہ سکنہ سملی ڈیم روڈاسلام آباد کو گرفتار کرکے 1190گرام چرس برآمد کی،جبکہ کو رال پولیس نے ملزم تیمور سے پسٹل 30بور، تین میگزین اور 15روند بر آمد کرلیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے ،سینئیر افسران محمد احسن یونس اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد اویس احمد ملک
نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے