ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا وزٹ کیا اور سبزیو ں وپھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا

 
0
93

وہاڑی 07 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا وزٹ کیا اور سبزیو ں وپھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اپنی نگرانی میں سبزیوں کی نیلامی کرائی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا اولین ترجیح ہے حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے سبزیو ں وپھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ جو بھی گراں فروشی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر سی ای او میونسپل کمیٹی راؤ نعیم خالد، تحصیلدار وہاڑی حافظ اقبال محمود کاٹھیا اور انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی طاہر محمود بھی موجود تھے۔