ضلع وہاڑی کی تحصیل بورےوالا. بار ایسوی ایشن انتخابات کا کلائمکس ایک دن بعد وقوع پذیر ہونے کو تیار

 
0
177

وہاڑی 07 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ضلع وہاڑی کی تحصیل بورےوالا. بار ایسوی ایشن انتخابات کا کلائمکس ایک دن بعد وقوع پذیر ہونے کو تیار. صدر بار ایسوی ایشن کے امیدوار خالد مسعود بھٹی کی جانب سے وکلاء اور معززین علاقہ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئیر وکلاء سمیت بار ایسوی ایشن کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مسعود بھٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 33 سالہ کیرئیر میں بار ایسوی ایشن کی بہترین انداز میں پاسداری کی ہے قانون کی بالا دستی کے لیے اپنا کردار پیش کیا ہے وکلاء کے حقوق اور ان کی آواز بننے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہو کر وکلاء کی بھرپور نمائندگی کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ بار ایسوی ایشن کے ممبران ہمیشہ ایک فیملی کی طرح ہر دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اسی گجذبہ کو مزید تقویت دیتے ہوئے آگے لے کر چلیں گے کامیاب ہو کر وکلاء کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد ان کی کامیابی کے لیے وکلاء سے رابطوں میں بھی سرگرم رہے بار ایسوی ایشن میں الیکشن کا میدان کل بروز ہفتہ سجے گا جس میں صدر کے لیے دو مضبوط امیدوار چوہدری محمد صدیق اور خالد مسعود بھٹی جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے راحیلہ منور جٹ اور چوہدری مشاہد بر سرپیکار ہوں گے امیدواروں کے حامیوں کی فوج بھی جوڑ توڑ میں دن رات ایک کیے ہوئے کامیابی کا فیصلہ کل ہو پائے گا.