اسلام آباد 08 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے مری میں سڑک پر سیاحوں کی المناک اموات پر صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ہفتہ کوجاری ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں مری میں سیاحوں کی اموات سے سخت صدمہ پہنچا ہے،غیرمعمولی برف باری اور موسم کی صورتحال جانے بغیر عوام کے مری جانے سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ، غیرمعمولی صورتحال نے ضلعی انتظامیہ کو بھی تیاری کا موقع نہ دیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت قواعد بنائے جائیں گے
مری کےرستےمیں سیاحوں کی المناک اموات پرنہایت مضطرب اور دلگرفتہ ہوں۔ضلعی انتظامیہ خاطرخواہ تیار نہ تھی کہ غیرمعمولی برفباری اورموسمی حالات کوملحوظِ خاطر رکھےبغیرلوگوں کی بڑی تعداد میں آمد نے آ لیا۔میں تحقیقات اورایسےسانحات کی روک تھام کیلئےکڑےقواعد لاگوکرنے کےاحکامات صادرکرچکاہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022