سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں آغا اسد حیدری کی خدمات قابل ستائش ہیں،کلثوم نیازی

 
0
327

اسلام آباد 12 جنوری 2022 (ٹی این ایس): انٹرنیشنل جرنلٹس کونسل اسلام آباد صدرنامزد ہونے پر مبارکباد نیک خواہشات پیش کرتے ہیں صدر منتخب ہونے کے بعد صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کااظہار سابق جنرل سیکرٹری تحریک انصاف وومن ونگ عیس خیل ۔صدر وومن رائٹس عیسی خیل کلثوم نیازی نے آغا اسد حیدری کو اسلام ریجن کیلئے صحافت کی عالمی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ آغا اسد عباس حیدری نے ہمیشہ سماجی مسائل کو بہت اجھے طریقے سے اجاگر کیا اور صحافت کے میدان میں اپنا ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان اسلام آباد کے صدر منتخب ہونے کے بعد وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔