کالے کوٹ کی عزت میں اضافے کا مشن لے کر آئے ہیں جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاہیں گے, نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی

 
0
100

وہاڑی 12 جنوری 2022 (ٹی این ایس): نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی چودھری بابر منظور دوگل نے کہا ہے کہ کالے کوٹ کی عزت میں اضافے کا مشن لے کر آئے ہیں جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاہیں گے بار ممبران نے جو اعتماد دیا اس پر ان کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست کے ہمراہ بار روم میں وہاڑی پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر صدر وہاڑی پریس کلب ملک طارق جندران، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان چوہدری، نائب صدور محمد ندیم لک، ملک سرور جمیل، انفارمیشن سیکرٹری مبشر مجید مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری عمران گوہر چودھری، آڈیٹر ملک ندیم اور ممبران حافظ صالح محمد، ڈاکٹر صفدر عباس شاہ، چوہدری قیصر ستار، شہزاد اکبر چودھری، صاحبزادہ ناصر علی، ملک شہباز رشید، عبدالغفار انجم، برہان منیر باجوہ، افضل گجر، عبدالحفیظ وکی، نعیم امین ودیگر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے بابر منظور دوگل اور رانا عمران نے کہا کہ عرصہ دراز سے وہاڑی میں وکلاء کالونی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا جو ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سائلین کو پریشانی سے بچانے کے لیے سٹرائیک کم سے کم کی جائے گی صدر پریس کلب ملک طارق جندران، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان چوہدری نے بار عہدیداران کو میڈیا کے حوالے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا