امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز و سنیپ چیکنگ

 
0
198

مجموعی طور پر دوران سرچ آپریشن غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف 12 مقدمات کرایہ داری ایکٹ، سیکورٹی ایکٹ 01، اسلحہ آرڈینس کے 03 اور منشیات ایکٹ 03 مقدمات درج رجسٹرڈ
دیگر کاروائیوں کے دوران 03 منشیات فروش گرفتار کرکے 5605 گرام چرس برآمد

ہری پور 12 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثبت کاروائیوں کے لئے جملہ ایس ایچ اوز کا ہمراہ نفری پولیس و لیڈیز پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز و سنیپ چیکنگ۔ دوران سرچ تقریباً 140 کے قریب گھروں کی چیکنگ کے دوران غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے 12 مقدمات، ناقص سیکورٹی انتظامات پر 01 مقدمہ اور غیر قانونی اسلحہ کی چیکنگ کے دوران 03 مقدمات اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 02 پستول، 01 بندوق اور مختلف بور کے 53 کارتوس برآمد ہوئے۔
اس کے علاوہ دیگر کاروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ سٹی و خانپور پولیس نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے کاروائیوں کے دوران یاسر ولد منظور الہیٰ سکنہ میلم سے 1100 گرام چرس،ثاقب ولد خالد سکنہ گجرات 1500 گرام چرس اور ساجد محمود ولد محنون الہیٰ سکنہ نجف پور خانپور سے 3005 گرام چرس برآمد۔02 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔