ڈی پی او ہری پور کا پولیس لائن کا دورہ

 
0
81

ہری پور 12 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹنٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کا پولیس لائن کاتفصیلی دورہ۔ دفاتر پولیس لائن سمیت ایم ٹی، جنرل گودام، کوت، وردی گودام، کنٹرول روم و دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ریکارڈ رجسٹر اور صفائی ستھرائی کا نظام چیک کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے جملہ انچارج شعبہ جات کو پولیس اہلکاران کے لئے آنے والے سامان کو درست طور پر تقسیم کرنے،ریکارڈ کو درست کرنے اور صفائی ستھرائی سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔