ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع

 
0
542

اسلام آباد 13 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

حکام وزارت تعلیم کے مطابق کانفرنس کل دن 11 بجے ہوگی جس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکام وزارت تعلیم نے بتایاکہ کانفرنس میں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر غور ہوگا جبکہ اسمارٹ سلیبس اور ہفتے میں تین دن کلاسز کی تجاویز پر بھی زیر غور آئیں گی۔

حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں ویکسینیشن لازمی قرار دینے کی تجویز پر بھی غور ہو گا۔