تنگوانی پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تین انعام یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگئے پولیس کی آپریشن جاری

 
0
1412

تنگوانی 16 جنوری 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تین انعام یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگئے پولیس کی آپریشن جاری مزید تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ پولیس تھانہ حاجی خان شر کچے کے علاقے میں پولیس کا شر گینگ کیخلاف آپریشن میں جیئند شر ، نظرو شر اور ابرار عرف چودھری ڈاکو ہلاک ہوگئے ، ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آپریشن سے آگاہ کیا اور تین بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک کرنے کی تصدیق کی مرنے والے ڈاکووٴں پر اغوا برائے تاوان قتل غارت ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے جن میں ایک ڈاکو ابرار کا تعلق پنجاب سے ہے ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ شر گینگ سندھ اور پنجاب میں ڈکیت موجود ہیں جنہوں نے امن خراب کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ان کیخلاف آپریشن تب تک جاری رہے جب تک ان کا خاتمہ نہیں ہوگا