سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویے سے پیش آئیں اور انکی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔ ڈی پی او ہری پور

 
0
124

ضلع کے امن و امان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کو مزید فعال کریں۔ کاشف آفتاب

ڈی پی او ہر ی پور کا تھانہ بیڑ ،چوکی صوابی میرا اور بیڑ بازار کا اچانک دورہ

ریکارڈ، حوالات، بلڈنگ اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ، عوام کے ساتھ رویے اور ڈیوٹی سے متعلق ضروری ہدایات بھی دیں۔

ہری پور 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کا تھانہ بیڑ و چوکی صوابی میرا کا اچانک دورہ۔ ریکارڈ، حوالات، بلڈنگ، مال خانہ، حوالات، پولیس بیرکس اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تھانہ سٹاف کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے متعلق دریافت بھی کی۔ ایس ایچ او تھانہ بیڑ نے حدود تھانہ کے کرائم سے متعلق ڈی پی او ہری پور کو تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے ہدایت دی کہ تھانہ و چوکی کی حدود میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے عوامی تعاون کی بدولت منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد، جرائم پیشہ عناصر اور مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے، حدود تھانہ و چوکی میں گشتوں کے نظام کو مزید موئثر بناتے ہوئے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ و سرچ آپریشن کے اقدام کو مزید فعال کریں۔ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائے۔ بچوں سے جنسی تشدد کی روک تھام، منشیات فروشی اور ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے متعلق علاقہ میں علماء کرام اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائی جائے تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے رویہ اور اخلاق سے پیش آئیں اور انکی شکایت پر بروقت ازالہ کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوے۔

بعدازاں ڈی پی او ہری پور نے بیڑ بازار کا دورہ کیا۔ دوکانداروں اور دیگر افراد سے پولیس کے رویہ سےمتعلق دریافت کی اور مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس سے تعاون کرتے ہوئے اپنے علاقوں اور بازاروں میں مشکوک افراد و حرکات سےمتعلق بروقت آگاہ کریں۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں متعلقہ تھانہ سے رجوع کریں۔ بروقت شکایت پر ازالہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ پولیس کے ناروا رویہ اور شکایت سے متعلق آپ بلاججھک میرے آفس آسکتے ہیں۔