گوجرانوالہ ٗنہر کنارے کھیلتے دوبھائی نہر میں ڈوب گئے

 
0
1195

گوجرانوالہ جولائی 29(ٹی این ایس ) کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گہرے پانی میں گرنے والے بھائی کو بچاتے دوسرا کمسن بھی نہر میں ڈوب گیا ٗ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے بچوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا، بتایا گیا کہ پپلی والہ کے رہائشی محنت کش بلال کی بیوی اپنے دو بچوں چھ سالہ ساحل اور پانچ سالہ راحل کے ہمراہ نہر کنارے کپڑے دھو رہی تھی جس کے بچے کھیلنے میں مصروف ہو گئے تو اس دوران ایک بچہ پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں گر گیا جسے بچاتے ہوئے دوسرا بھائی بھی گہرے پانی میں ڈوب گیا ، والدہ کی چیخ وپکار پر لوگوں نے نہر میں چھلانگیں لگا دیں مگر کمسن بچے پانی کی بے رحم موجوں سے باہر نہ نکل سکے ،تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو کے غوطہ خوروں نے بچوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ، تاحال دونوں بھائیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔