وفاقی دارالحکومت کی ماڈل ٹریفک پولیس میں نااہل افسران کی تعیناتی اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا آئی جی اسلام آباد احسن یونس کی بہترین کارکردگی کے دعوے بھی سوشل میڈیا تک محدود

 
0
264

اسلام آباد 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت کی ماڈل ٹریفک پولیس میں نااہل افسران کی تعیناتی اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا آئی جی اسلام آباد احسن یونس کی بہترین کارکردگی کے دعوے بھی سوشل میڈیا تک محدود،شہر میں لاقانونیت کا راج ہے وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے جناح سپر میں شدید ٹریفک جام شہری فیملیز سمیت گھنٹوں سے گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ایس ایس پی ٹریفک سمیت اعلی ٹریفک افسران ڈیوٹیز سے غائب شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا جناح سپر مارکیٹ میں روزانہ سرشام شیل پٹرول پمپ پر سی این جی کیلئے پبلک سروس گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں جس کی وجہ سے مقامی شہریوں اور مارکیٹ آنے والے غیر ملکیوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے

پبلک سروس گاڑیوں کا روٹ ہی نہ ہونے کے باوجود اسلام آباد اور راولپنڈی سے بڑی تعداد میں ہائی ایس گاڑیاں شیل پٹرول پمپ پر سی این جی کیلئے پہنچ جاتی ہیں۔تاجروں کی ٹی این ایس سے گفتگو ٹریفک پولیس کے اہلکار باقاعدہ فی گاڑی حصہ وصول کرکہ ایس ایس پی تک پہنچاتے ہیں اور گاڑیوں کو یہاں آنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ذرائع 15 اور پولیس ہیلپ لائن پر بارہا شکایات کرتے ہیں لیکن پولیس یا ٹریفک پولیس مدد کیلئے نہیں پہنچتی۔شہری نااہل افسران کی تعیناتی سے شہر کے اکثر علاقوں خصوصا ایف سیون مرکز کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام رہنا معمول ہے وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے میں ٹریفک کی روانی اتنا بڑا مسئلہ ہو گا کبھی سوچا بھی نہ تھا۔سیاحوں کی ٹی این ایس سے گفتگو نیچے فلمائی گئی ویڈیو میں ٹریفک جام کے مناظر رات گئے کے ہیں سرشام رش کے اوقات میں حالات مزید بدترین صورتحال اختیار کر جاتے ہیں۔تاجر وزیر داخلہ کسی شام منسٹر انکلیو سے نکل کر اسلام آباد کی شاہراوں پر ٹریفک جام کا حال دیکھیں تو اسلام آباد میں تعینات آئی جی اور ایس ایس پی ٹریفک کی کارکردگی کا پول کھل جائے۔تاجروں کی ٹی این ایس سے گفتگو