وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان کی ملاقات

 
0
131

اسلام آباد 20 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان نے ملاقات کی۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ضلع چارسدہ میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مقامی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کےحل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔