مرزا شاہد سلیم بیگ، انسپکٹر جیل خانہ جات پنجاب لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سنٹرل جیل راولپنڈی کی سالانہ انسپکشن کے لیے دورہ کیا

 
0
614

اسلام آباد 22 جنوری 2022 (ٹی این ایس): مرزا شاہد سلیم بیگ، انسپکٹر جیل خانہ جات پنجاب لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سنٹرل جیل راولپنڈی کی سالانہ انسپکشن کے لیے دورہ کیا، دورہ کے موقع پر انسپکٹنگ آفیسر کو جیل ہذا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکیٹو) مظہر اقبال نے چاک و چوبند دستے کے ساتھ سلامی دی، دورہ کے پہلے دن جناب انسپکٹر جنرل صاحب نے اندرون جیل خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن ہسپتال، جیل فیکٹری، حوالاتیان و قیدیان بارکوں اور ہائی سیکیورٹی بارکس کا دورہ کیا۔

جنرل انسپکشن کے موقع پر جناب انسپکٹر جنرل صاحب نے جیل میں مقید خواتین اسیران کو دی جانے والی سہولیات مثلاً دستکاری، بنیادی تعلیم و تربیت کے کورس کے انعقاد کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر انسپکٹنگ آفیسر نے نو عمر اسیران کو دی جانے والی کمپیوٹر کی تعلیم، بنیادی دینی اور اسکول کے متعلق جیل ہذا میں مقید نو عمر اسیران سے مسائل دریافت کیے اور نو عمر اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جناب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اسیران کو LEDs اور کیبل نیٹ ورک کی سہولت کی فراہمی پر کیے جانے والے اقدامات پر جیل انتظامیہ کو کاوشوں کو سراہا اور اندرون جیل صفائی کے نظام کو بھی بہتر قرار دیا۔
انسپکشن کے دوسرے دن جناب انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور نے سنٹرل جیل راولپنڈی کے بیرون ایریا کا وزٹ کیا۔ انسپکٹنگ آفیسر نے انتظار گاہ شیڈ کا دورہ کیا، ملاقات پر آنے والے اسیران کے عزیزواقارب کے مسائل دریافت کے۔