جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

 
0
156

اسلام آباد 22 جنوری 2022 (ٹی این ایس): صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا، اس کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔