20 بھارتی ماہی گیر کراچی جیل سے رہا

 
0
159

اسلام آباد 22 جنوری 2022 (ٹی این ایس): کراچی کی جیل میں قید کی سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں کل لاہور کی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور بلا اجازت مچھلیوں کا شکار کرنے پر گرفتار کیے گئے 20 ماہی گیر کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید تھے۔

قید کی سزا پوری ہونے پر حکومتِ پاکستان نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

رہائی پانے والوں میں سنیل ولد پیارے لال، راجو والد وینود، بچی لال ولد رام سہواک، ویوک ولد رام باسل، جئے سنگھ ولد دوسا بھائی، دنیش ولد رائے سنگھ، کمبلاپا بھویش ولد بابو بھائی، ہری ولد بھیکا، منو ولد ویرا، کرسان ولد کھیمہ، بھگت ولد باسو، بھویش ولد بھیکھا، نریش ولد سدی، کانا ولد دیوا، گوپال ولد جینا، احمد ولد دادا، بھیما ولد مالا، بھارت ولد ہاجہ اور دھیرو ولد کالا شامل ہیں۔