وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابیبنہ کا حصہ نہیں رہوں گا

 
0
417

اسلام آباد اپریل 18 (ٹی این ایس): وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔
ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے


واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا۔
اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی سنایا اور کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔وزیراعظمکے بغیر بیرون ملک جاتا ہوں تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں ، عمران خان نے کہا تھا کہپاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا اور آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی بنیادی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں اور اگلا کام بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کرنے کا ہے ، ہم پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ خطرناک حد تک ادائیگیوں کے توازن کا بحران تھا جس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔ : وزیر خزانہ اسد عمرنے وزارت خزانہ کے قلمدان کی تبدیلی کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی خبروں میں صداقت نہیں تاہم اب انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔