شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد صدام ہلاک

 
0
192

اسلام آباد 26 جنوری 2022 (ٹی این ایس): شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد صدام مارا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا، اس کے علاوہ دہشتگرد صدام ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی،اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔